دنیا

نہتی عورت نے اپنے بچے کو شیر سے چھڑا لیا

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ایک عورت نے اپنے ہاتھوں سے پہاڑی شیر کا منہ کھول کر اپنے پانچ سالہ بچے کو آزاد کروایا۔

حکام کے مطابق بچہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس کی ماں کو چیخوں کی آواز آئی۔ وہ دوڑ کر باہر آئی تو دیکھا کہ شیر اس کے بچے کے اوپر کھڑا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو سر، گردن اور چہرے پر زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت بہتر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں آنے والے دو شیروں کو مارا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس عورت نے اپنے ہاتھوں سے شیر کا جبڑا کھولا اور دائیاں ہاتھ اس کے منہ میں ڈال کر اپنے بچے کا سر آزاد کروایا۔

اس کے ہاتھوں پر اور ٹانگوں پر بھی زحم آئے ہیں جبکہ لگ بھگ دو سال کر عمر کا یہ شہر وہاں سے فرار ہو گیا۔

جنگلی حیات کے حکام کے مطابق اس گھر کے قریب ایک نوجوان شیر کو مارا گیا ہے جبکہ چند گھنٹوں بعد ہی وہاں ایک دوسرا شیر بھی آیا۔

یہ واقعے جمعے کی رات کو لوئر وڈی کریک میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کولوراڈو میں 4500 پہاڑی شیر ہیں اور آبادی میں ان کا نظر آنا بڑھتا جا رہا ہے۔

آحری مرتبہ سنہ 2015 میں شیر نے ایک آدمی پر حملے کیا تھا جب مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close