پاکستان

شہباز شریف بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ

شہباز شریف نے عوام سے عید کے اجتماعات میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ بھابھی کی عیادت کیلیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں۔ نواز شریف نے بھی عوام سے اپنی اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close