اسلام آباد

پی آئی اے طیاروں پرمارخورکی تصویرکیس،سپریم کورٹ نے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے طیاروں پر مارخور کی تصویر کیس کی سماعت کے دوران پائلٹ کے علاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی عائدکردی اورمشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کوعارضی طورپربیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے آڈیٹر جنرل کو پی آئی اے کے سپیشل آڈٹ کا بھی حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستا ن میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ پسند و ناپسندکے باعث ادارے کو نقصان پہنچا، مارخود کی تصویر لگانے کی بجائے باتھ رومز کو بہتر کریں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستا ن کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے طیاروں پر مارخور کی تصویر کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شجاعت عظیم کو ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا چاہتے ہیں وہ عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ مقررہ وقت میں واپس آجائیں گے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مشیر ہوابازی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس پاکستان نے پائلٹ کے علاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی عائدکردی اورآڈیٹر جنرل کو پی آئی اے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیس کے فیصلے تک نہ بھرتی ہو گی نہ کسی کو نکالاجائے گا،انہوں نے کہا کہ پسند و ناپسندکے باعث ادارے کو نقصان پہنچا،مارخود کی تصویر لگانے کی بجائے باتھ رومز کو بہتر کریں ،چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں نے ہاﺅسنگ سوسائٹیاںاور فارم ہاﺅس بنا رکھے ہیں ،پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہئے۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close