پنجاب

پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت کے حوالے سے میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا:چوہدری نثار

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرا یا وزارت داخلہ کا فوجی افسران کی شمو لیت سے متعلق کوئی عمل دخل نہ تھا ۔اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف کی جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چوہدری نثار نے شامل کیے ،عدالتی حکم پر خفیہ اداروں کے افسران کو جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی اورجے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کاحصہ تھی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا یا وزارت داخلہ کا جے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں تھا ،فوجی افسران کی شمولیت سے متعلق میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے از خود ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور نیب سے 3,3نام مانگے گئے،آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی رجسٹرار سپریم کورٹ نے خود ہی رابطہ قائم کیا ،تمام عمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close