کھیل و ثقافت

مشتاق احمد نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے مشورے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے پیشکش کی تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگلش کاﺅنٹی اور آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close