اسلام آباد

” چیف جسٹس صاحب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔ “ پرویز مشرف روپڑے

سابق صدر پرویز مشرف اپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس صاحب کو بتانا چاہتا ہوں یہ نہ سمجھیں کہ میں پاکستان آنے سے بھاگ رہا ہوں، میں بھاگ کر کہاں جاﺅں گا، میں انگریز یا اماراتی تو نہیں بن سکتا، میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔
سابق صدر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اپنی بیماری پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ کوئی ڈاکٹر پتا نہیں لگا پا رہا تھا کہ اصل مسئلہ کیا ہے کیونکہ وہ بیماری ایک ملین میں سے ایک بندے کو ہوتی ہے ۔ ایک ڈاکٹر نے اس بیماری کا پتا لگایا اور کہا کہ وہ اس کا علاج کریں گے۔میرا بہت اچھے طریقے سے علاج ہورہا ہے دنیا کے بہترین کارڈیالوجسٹ اور آنکیالوجسٹ دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

پرویز مشرف نے عدلیہ سے درخواست کی کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے۔ عدلیہ سے کہوں گا کہ مجھے فیئر ٹرائل کا موقع دے میں پاکستان آنے سے گھبراتا نہیں ہوں پاکستان میرا ملک ہے، میرے دوست اور رشتہ دار پاکستان میں ہیں
انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا ’چیف جسٹس صاحب کو بتانا چاہتا ہوں یہ نہ سمجھیں کہ میں پاکستان آنے سے بھاگ رہا ہوں۔ میں بھاگ کر کہاں جاﺅں گا، میں انگریز یا اماراتی تو نہیں بن سکتا، میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔ مجھے نہیں پتا میرے اوپر کون کون سے کیسز ہیں ، ہر روز کوئی نہ کوئی اٹھ کر الٹی سیدھی بات کردیتا ہے‘۔

ٹی وی انٹرویو کے دوران پرویز مشرف اپنی بیماری اور خود پر قائم مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close