تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کیلئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ پاکستان آج بائیسویں پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا اور یہ اور بات چیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جہاں وہ وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک سمیت متعلقہ اداروں سے مذاکرات کرے گا۔

یہ بھی پڑھِں: وزیراعظم عمران خان سے چین میں آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان میں تقریباً 2 ہفتے قیام کرے گا اور مذاکرات کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر تک قرض ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اس سے قبل 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لے چکا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close