Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

نئے سال میں ہمارے واٹس ایپ میں کیا کیا نیا ہوگا؟

 موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں آئے دن نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں

نئے سال کی آمد پر بھی واٹس ایپ میں کئی اہم فیچرز شامل کردیے جائیں گے۔  نئے سال میں ہمارے واٹس ایپ میں کیا کیا نیا ہوگا۔

واٹس ایپ میں ڈارک موڈ فیچر کا صارفین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ڈارک موڈ فیچر سے واٹس ایپ کی روشنی کم ہوگی جس سے صارف کے موبائل کی بیٹری محفوظ رہے گی۔

اس فیچر میں واٹس ایپ کا پس منظر سیاہ جبکہ لکھا ہوا مواد یعنی ٹیکسٹ سفید ہوگا۔

ماہرین کے مطابق واٹس ایب کا عام سفید ورژن صارفین کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ روشنی خارج ہوتی ہے۔ سیاہ ورژن کم روشنی والا ہے جس سے آنکھوں کو کم نقصان پہنچے گا۔

واٹس ایپ میں کچھ عرصہ قبل، بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسی فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ٹائم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد میسج خودبخود غائب ہوجائے گا۔

اسے ڈس اپیئرنگ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ چیٹ میں جن میسجز پر نشان لگایا جائے گا، وہ مقرر کردہ وقت پر از خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کی مدت 1 گھنٹے سے لے کر ایک سال تک دی گئی ہے۔

مذکورہ میسج صارف کی منتخب کردہ مدت کے بعد غائب ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کا سب سے اہم فیچر اسے گوگل کے ریورس امیج سرچ سے منسلک کرنا ہے جس کے بعد بذریعہ واٹس ایپ جعلی خبروں کا پھیلاؤ اور دھوکہ دہی کا امکان کم ہوجائے گا۔

ریورس امیج سرچ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر کو چیک کرنا آسان ہوتا ہے کہ آیا یہ اصلی تصویر ہے یا جعلی، اگر اصلی ہے تو کب اور کہاں کی ہے۔ گوگل کی اس سروس کی وجہ سے جعلی خبروں اور افواہوں کے پھیلنے میں کمی کی جاسکتی ہے۔

اس آپشن سے ان لوگوں کی جعلسازی بھی سامنے آسکے گی جو دوسرے افراد کی تصویر کو اپنی ظاہر کرتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ گوگل کی اس سروس کو براہ راست واٹس ایپ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ صارف جب چاہے باآسانی اسے استعمال کر سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close