Featuredسندھ

حالیہ بارشوں کی تباہیوں سےایدھی فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن خراب

انفارمیشن بیوروکےدیگرتمام فون نمبرزبند ہیں

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہو گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115 اور انفارمیشن بیورو کے دیگر تمام فون نمبرز بند ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس معطل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا تھا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں تھیں جب کہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔

یونیورسٹی روڈ اور ماڈل کالونی کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا تھا اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے کئی علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر آگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close