Featuredپنجاب

خالو نے بھانجی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، بچی دوران علاج دم توڑ گئی

اوکاڑہ : شہری نے اپنی سالی کی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا، متاثرہ لڑکی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد ریاست مدینہ میں بچیوں، خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے لرزہ دینے والے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خالو نے اپنی بھانجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خاکو کی ہوس کا نشانہ بننے والی بچی حاملہ ہوئی، جس کے ضائع کروانے کےلیے زندگی کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم خالو غلام انور اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ والدین کے جھگڑے کے باعث لڑکی خالو کے پاس رہتی تھی، اس دوران مبینہ طور پر ملزم خالو غلام انور نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں، بچی کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close