Featuredپنجاب

ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ جعلی وزیراعظم ہیں

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ قوم کی برداشت کی حد ہو چکی ہے،عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ جعلی پارلیمنٹ اور عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں۔ عمران خان کو اس کے اتحادی وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے تو ہم کیسے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ خادمہ صاحبہ آپ بس اپنی کنٹریکٹ نوکری پر توجہ دیں، پی ڈی ایم کا معاملہ آپ سے بہت اوپر کا ہے۔ آپ عثمان بزدار کی چاپلوسی میں سو میں سے پورے سو نمبر لے رہی ہیں۔ حکومتی ترجمان تنقیدی پیپرز میں پاس اور کارکردگی پیپرز میں فیل ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلی ڈنڈہ اور کرکٹ کھیلنے والے لوگ آج پاکستان کے سیاہ و سفید کے ملک بنے بیٹھے ہیں، لیکن اب قوم کی برداشت کی حد ہو چکی ہے، چور بازاری کا سلسلہ اب ہر صورت بند ہوگا۔ سرکاری خرچوں پر تلور، بٹیر اور شتر مرغ کے کھابے اڑانے والے اب اڈیالہ کی دال روٹی کھانے کی تیاری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close