پنجاب

گٹر کی صفائی کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے 3 افراد 13 فٹ گڑھے میں گر کر جاں بحق

گھریلو گٹر کی صفائی کرتے ایک دوسرے کو بچاتے 4 افراد 13 فٹ گہرے گٹر میں گر گئے، 3 جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ سوانس کے نزدیک موچھ پل میں چار افراد ایک دوسرے کو بچاتے 13 فٹ گہرے گڑھے میں صفائی کرتے گرگئے، ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں 25 سالہ عمران ولد سعد سکنہ سوانس ، تصور ولد شفیع سکنہ جھنگ جو کے عیسائی تھے ، زبیر خان ولد عابد اللہ خان سکنہ موچھ ڈیرے دار موقع پر جان کی بازی ہار گئے، ایک زبیر خان کے حقیقی بھائی شعیب خان کو زندہ بچالیا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close