اسلام آباد

زرداری کے دور میں پاکستانی اپنے پیسے اور جیبیں سنبھالتے تھے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے دور میں جو ہوا سب کو پتا ہے ان کے دور میں تو پاکستانی اپنے پیسے اور اپنی جیبیں سنبھالتے تھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کا خطے کو تحفہ ہے، اس جیسے منصوبوں کی باتیں زرداری صاحب کے منہ اچھی نہیں لگتیں، ان کے دور میں جو ہوا سب کو پتا ہے، زرداری صاحب کے دور میں تو پاکستانی اپنے پیسے اور اپنی جیبیں سنبھال رہے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کی سرکاری رپورٹ ابھی تک نہیں آئی لیکن اس سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر مریم نواز کوجھوٹے تاثر کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، اپوزیشن مریم نواز سے خوف زدہ ہے اسی لیے ان پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہررپورٹ پر فیصلے کے بعد عمران خان کا رونا لازمی ہوتا ہے کیوں کہ انہیں رونے کے سوا کچھ نہیں آتا اور ان کی بات میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں لیکن جھوٹ بولنے والے کی قسمت میں صرف مایوسی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ آنی ہے اور ان کو پھر ناکامی ہونی ہے، جھوٹے الزامات کی روایت اب ختم ہونی چاہیے اور مریم نوازپر الزامات لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close