سندھ

کراچی میں داعش کا نیٹ ورک بے نقاب، یونیورسٹی پروفیسر قریبی رشتہ دار خاتون سمیت گرفتار

کراچی: شہر قائد میں سیکیورٹی اداورں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داعش کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق زیر حراست خاتون گرفتار یونیورسٹی کے پروفیسر کی قریبی عزیز ہیں۔ گرفتار دشتگرد تقریبات میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کا موبائل ڈیٹا، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، اس سے قبل بھی اس نیٹ ورک کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close