Featuredاسلام آباد

آبی آلودگی کے خاتمے کے لیے 4 ماہ میں جامع حکمت عملی پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد :اجلاس میں دریائی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کر لیے گئے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کلائمٹ چینج کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں پنجاب، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، معاون خصوصی ملک امین اسلم، ورلڈ بینک حکام اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں دریائی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کر لیے گئے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے شرکا کو گلاسکو کانفرنس کوپ 26 پر بریفنگ بھی دی۔

ماحولیاتی تبدیلی پر مربوط حکمت عملی پر مبنی جامع پلان بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملکی دریاؤں کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کو 4 ماہ میں مکمل پلان پیش کرنے کا کہا۔

یہ بھی پڑ ھیں : حقیقی بلیو وہیل کراچی کے ساحل سمندر پہ پہنچ گئی

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کی ایجنسیز مشترکہ پلان تیار کریں گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کے لیے دریا زندگی کا بڑا ذریعہ ہیں، دریاؤں کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ پاکستان کا اہم مسئلہ ہے مگر افسوس اس پر سابقہ حکومتوں نےتوجہ نہ دی۔
اجلاس میں ورلڈ بینک کی پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی شعبے میں پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دیں گے، 1 ارب ڈالرز کا قرض دیا جاسکتا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی کلائمٹ چینج حکمت عملی متاثر کن ہے۔

کلائمٹ چینج وژن میں ملک امین اسلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک امین نے دیے گئے اہداف پر زبردست انداز میں پیش رفت دکھائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close