انٹرٹینمنٹ

مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل ہرناز سندھو کے نام

 مس یونیورس کا ٹائٹل 21 سال بعد بھارت نے جیت لیا۔

ہرناز کور سندھو مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بن گئیں۔

مس یونیورس کا اعزاز بھارت کی ہرناز کور سندھو نے 79 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے نام کیا

اس سے قبل 21 سال پہلے اداکارہ لارا دتہ نے سنہ 2000 میں اور اداکارہ سشمیتا سین نے سنہ 1994 میں ہندوستان کو مس یونیورس کا خطاب دلایا تھا۔

70ویں مس یونیورس مقابلہ 12 دسمبر کو اسرائیل میں منعقد ہوا جس کی رنر اپ مس پیراگوئے نادیہ فریرا اور سیکنڈ رنر اپ مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانے تھیں۔

پنجاب کے چندی گڑھ کی رہائشی ہرناز سندھو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیوالک پبلک اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

ہرناز چندی گڑھ سے گریجویشن کرنے کے بعد ان دنوں ماسٹرز مکمل کر رہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close