Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کیس کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا

کراچی: پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر ایس بی سی اے کے دفتر پہنچ کر کارروائی کی

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں پولیس ایس بی سی اے کی عمارت میں داخل ہوئی تو افسران و ملازمین خوف کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شہدا اے پی ایس کی لازوال قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے

پولیس کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں ملوث کچھ عناصر کی موجودگی کا پتا چلنے پر نفری ایس بی سی اے کے دفتر پہنچی جہاں تفتیشی حکام ایف آئی آر میں نامزد ذمے داران کا تعین کریں گے اور ماسٹر پلان سمیت دیگر شعبہ جات کے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرانے کا حکم دیا ہے اور عدالتی احکامات پر عمارت کی تعمیر کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close