تجارتخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے : ماڑی پیٹرولیم

نئی دریافت سے ملکی گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی

ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق گیس کے حصول کے لیے کنویں کی کھدائی 2 جون 2023ء کو شروع کی تھی۔

اعلامیے میں ماڑی پیٹرولیم نے کہا ہے کہ کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close