تعلیم و ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت روک دی گئی

یہ فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے ’پھٹنے‘ کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائسز کی تبدیلی میں کم از کم دو ہفتے درکار ہیں۔

خیال رہے کہ یہ صورت حال ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب سام سنگ کی حریف کمپنی ایپل آئی فون کا نیا ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بدھ کو سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی کوریا میں نوٹ 7 کی ترسیل اضافی کوالٹی ٹیسٹوں کے پیش نظر روک دی تھی۔

خود کو امریکہ میں مقیم ظاہر کرنے والے یوٹیوب کے ایک صارف نے ایریل گونزالیز کے نام کے ساتھ 29 اگست

کو گلیکسی نوٹ 7 کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں جلی ہوئی کیسنگ اور ٹوٹی ہوئی سکرین دکھائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے سام سنگ کے آفیشل چارجر سے فون کو ہٹایا تو فون کو ’آگ لگ گئی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فون دو ہفتے پہلے ہی خریدا تھا۔

30 اگست کو جنوبی کوریا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کاکاؤ سٹوری پر پھٹنے والے گلیکسی نوٹ 7 کی مزید تصاویر جاری کی گئیں۔

خیال رہے کہ سام سنگ کا یہ نیا سمارٹ فون 19 اگست کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ناقدین اور صارفین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close