تعلیم و ٹیکنالوجی

دنیا کی نامور ویب سائٹس پرسائبر حملہ

نامعلوم ہیکرزکی جانب سےجمعےکےروزایک دن میں دومرتبہ ڈی این ایس سروس فراہم کرنےوالی ڈائن نامی کمپنی پرحملہ کیاگیا۔

ہیکرز نے ڈائن کےاس کمپیوٹرکونشانہ بنایاجس میں ٹوئٹر، ٹمبلر، ایمیزون سمیت دیگرٹاپ ویب سائٹس کےڈی این ایس ایڈرس محفوظ تھے۔ ہیکرز کے حملے کے باعث ٹوئٹر،ساؤنڈ کلاؤڈ، ٹمبلر، ریڈ اٹ، ایمیزون، اسپاٹیفائی سمیت دیگرامریکی ویب سائٹس بند ہوگئیں۔

ایک گھنٹےسےبھی زیادہ دیرتک کوشش کےبعدویب سائٹس بحال ہوگئیں۔حملےکے پیچھے کون سے عناصرتھے اوران کے کیا مقاصد تھے اس بارےمیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سائبر حملے کے باعث انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کئی گھنٹے تک، نیٹ فلکس، ریڈیٹ، ایٹسے اور سوفٹ ویئر ڈویلپر کمپنی گِٹ ہب جیسی بڑی اور معروف آن لائن کمپنیوں کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

تجزیہ کاروں کامانناہےکہ اتنےبڑے پیمانے پرحملہ انفرادی حیثیت میں کرناممکن نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close