انٹرٹینمنٹ

سنی لیون نے سلمان خان کو جوائن کرلیا

سلمان خان کی ’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی ان کے شو کو جوائن کررہی ہیں۔

شو کے آرگنائزر کی طرف سے ناظرین کیلئے حال ہی میں ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں شو کے شرکاء کی شناخت کو چھپایا گیا اور سنی لیون کے متعلق کوئی خبر نہیں دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ سنی لیون شو کا حصہ بن چکی ہیں لیکن اب تک یہ بات کنفرم نہیں ہے کہ وہ بطور میزبان شو جوائن کریں یا بطور ایک امیدوار شو کا حصہ ہوں گی۔
’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘ میں شرکت پر اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شو میں ان کا آنا ایسا ہے جیسے ان کی گھر میں واپسی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شو کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور اسے اب اگلے لیول تک لے جانے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بگ باس 2 او ٹی ٹی کا پہلا سیزن کرن جوہر نے ہوسٹ کیا تھا اور دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close