انٹرٹینمنٹ

اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے

موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے، مومنہ اقبال

 آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئیں ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ سے شادی نہ کیے جانے اور شوہر میں کیا کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہو گئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئیں ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیون ساتھی کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کیساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close