انٹرٹینمنٹ

لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں: کرینہ کپور

اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہے ، اسٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے

 اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے ، شرٹ اتار کر دکھانے کے بجائے اداکاری کریں

کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے۔ اکثر اداکارفلموں میں شرٹ اتار کر دکھاتے ہیں۔ لوگ ان چیزوں سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں۔

کرینہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے سین کروانے والے اداکاروں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے شرٹ تو پہنو ایسے تو تمہاری طرف دیکھا بھی نہیں جا رہا۔
اداکارہ نے فلم اینمل میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بوبی دیول نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار کا درجہ دلوایا۔ اسٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close