انٹرٹینمنٹ

فلم’اینیمل‘ کے ولن کی دوسری بیوی کا تعلق پاکستان سے نکلا

فلم’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شفینا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اداکارہ شفینا شاہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں لندن میں پیدا ہوئی ہوں لیکن میری والدہ عطیہ شاہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئی تھیں لیکن بعد ازاں وہ برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے مرحوم والد حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل بھی برطانیہ منتقل ہو گئے تھے اور اپنے دور میں ایک معروف برطانوی اداکار تھے۔

شفینا شاہ کی والدہ عطیہ شاہ بھی شوبز انڈسٹری کی ایک بااثر شخصیت تھیں۔

اس لیے اُنہوں نے بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

فلم ’اینیمل‘ سے پہلے شفینا شاہ نے 2023ء میں’مس پاکستان ورلڈ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس کے علاوہ وہ ایک اشتہار میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close