انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد پہلی مرتبہ ارباز خان اور شوری خان ساتھ آئے نظر، دیکھئے تصاویر

بالی ووڈ انڈسٹری کے نئے جوڑے ارباز خان ور شوری خان شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ چھٹیوں پر نکل پڑے ہیں ۔ ارباز اور شوری کو پیپراجی نے آج یعنی 30 دسمبر کی صبح ایئرپورٹ پر دیکھا ۔ دونوں کا ایئرپورٹ لک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

تصاویر میں ارباز خان کے ساتھ  شوری خان گرے کلر کے کوآرڈ سیٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ ساتھ ہی شوری نے کالے رنگ کی کیپ بھی لگا رکھی ہے اور کم از کم میک اپ کے ساتھ اپنا لک پورا کیا ہے ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

شوری کے ساتھ ارباز خان بھی کافی اسٹائلش انداز میں نظر آرہے ہیں ۔ ارباز خان نے بلیک کلر کی ٹی شرٹ کے ساتھ ڈینم جنس پہن رکھی ہے ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارارباز خان نے شوری خان کے ساتھ کیمرہ کیلئے بھی پوز دئے ۔ حالانکہ شورا کچھ کیمروں سے بچتی ہوئی بھی نظر آئیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

شوری اورارباز نے ایئرپورٹ پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اسٹائلش انداز میں انٹری کی، لیکن شوری اپنی کیپ کے پیچھے چہرہ چھپاتی بھی نظر آئیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اربازخان اور شوری خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر جم کروائرل ہورہی ہیں اور لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

بتادیں کہ اربازخان سے شادی کرنے سے پہلے شوری لائم لائٹ سے دور سادہ زندگی گزار رہی تھیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصویریں شیئر نہیں کرتی تھیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close