انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی انتہائی بولڈ تصاویر پر مداح شدید نالاں، اداکارہ تنقید کی زد میں

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی انتہائی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر یورپی ملک اٹلی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں سے کچھ تصاویر میں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کررکھا تھا۔

ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی بعض تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم کچھ تصاویر میں وہ مغربی لباس پہنے انتہائی بولڈ انداز میں نظر آئیں جسے دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔

زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی جانب سے مغربی اور بولڈ لباس پہننے پر غصے کا اظہار کیا اور ان کے انداز کو بے شرمی قرار دیا۔

کچھ مداحوں نے لکھا کہ ماہرہ خان بھی دوسروں کی طرح اپنی حیا کھوتی جا رہی ہیں، انہیں دیکھ کر اس بات پر تعجب نہیں کہ قیامت قریب ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close