انٹرٹینمنٹ

احد رضا میر بہترین فنکار ہیں، ان جیسا کوئی اداکار نہیں، سجل علی

کراچی: پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ احد رضا میر بہترین فنکار ہیں اور ان جیسا کوئی اداکار نہیں۔ اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اداکار احد رضا میر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ احد جیسا اداکار کوئی نہیں، شیکسپیئرکے مشہور ناول ’ہیملٹ‘ پر مبنی تھیٹرمیں اداکاری کرنا قابل تعریف ہے۔ سجل علی نے کہا احد نے اداکاری میں زبان کا انتخاب، بہترین احساسات کی عکاسی اور پورا ہی کرداربہتر انداز میں نبھایا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ احد کی جتنی اداکاری سے وہ محظوظ ہوئی ہیں، یہ کردار سب سے بہترین ہے۔ احد سے سجل نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس شو کو پاکستان میں بھی لایا جائے تاکہ سب کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے پاس کتنا بہترین اداکار ہے۔

یہ پہلی بارنہیں کہ دونوں اداکارایک دوسرے کی اداکاری کی تعریف کرتے نظرآرہے ہوں، اس سے قبل بھی احد رضا میر نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا سجل علی بہترین اداکاری کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار احد رضا میراس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں وہ شیکسپیئر کے مشہور ناول ’ہیملٹ‘ پر مبنی تھیٹرمیں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close