انٹرٹینمنٹپاکستانپنجاب

سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ چلتے ہوئے کیا احساسات ہوتے ہیں؟

لاہور ( 26 مارچ 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے پاکستان سُپر لیگ کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر میں 33 سالہ سرفراز احمد سٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ اُن کا بیٹا عبداللہ بھی ہے۔

سرفراز احمد نے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کا بیٹا آپ کے ساتھ چلے تو یہ سب سے اچھا احساس ہوتا ہے‘۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔

 

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close