انٹرٹینمنٹ

بیاخان کے نئے ویڈیو سونگ’’چٹھی ‘‘کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا

کھڈیاں خاص(26 مارچ2021ء) معروف اداکارہ وماڈ ل بیاخان کے نئے ویڈیو سونگ’’چٹھی‘‘کاٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیزرکوگذشتہ روز کامران کامی کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس گانے کو گلوکار کامران کامی نے گایاہے اور اس کی ویڈیو میں اداکارہ بیا خان اور شانی نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کی ڈائریکشن نیلش جے نے دی ہیں ۔

ایک ملاقات کے دوران بیا خان نے بتایاکہ اس گانے کو کامران کامی نے بہت عرصے بعد گایاہے کیونکہ کامران کامی کینسرکا شکار ہونے کے بعد گائیگی سے دور ہوچکے تھے مگر اب ان کی صحت بہتر ہورہی ہے انہوں نے ایک لمبے عرصے بعد اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایاہے ہماری دعاہے کہ اللہ انہیں مکمل صحتیاب کریں ۔بیا خان نے مذید بتایاکہ اس گانے میں ان کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر شانی نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کے ٹیزر کو سوشل میڈیاپر بہت پسندکیا جارہاہے اس کے مکمل گانے کو بہت جلد ریلیز کیا جائیگا انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس ویڈیو کو بہت زیادہ پذیرائی بخشیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close