انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس کی زندگی میں بھی ’محبوب ‘ کی اینٹری ہو گئی

آخر کار جیکولین فرنینڈس نے بھی ’ جیون ساتھی ‘ ڈھونڈ لیا

اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنینڈس کسی کاروباری شخصیت کے ساتھ محبت کر بیٹھیں ہیں۔اداکارہ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرتی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی زندگی میں بھی ’محبوب ‘ کی اینٹری ہو گئی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اسے لوگوں کی نظروں سے چھپا کر رکھاہے لیکن اب ان کی محبت کے چرچے آہستہ آہستہ زبان زد عام ہو رہے ہیں ۔

جیکولین فرنینڈس جلد ہی ان کے ساتھ زندگی کا ایک بڑا فیصلہ بھی کر نے جارہی ہیں لیکن فی الحال انہوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس جس کاروبار ی شخصیت کے ساتھ تعلقات میں ہیں وہ ’ ساوتھ ‘ کے رہنے والے ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ جلد ہی ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں منتقل ہونے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہیں ۔

اداکارہ کافی وقت سے ممبئی کے پوش علاقوں ’ جوہو اور باندرہ ‘ کے درمیان ایک پراپرٹی کی تلاش میں تھیں جہاں وہ ان کے ساتھ رہ سکیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیکولین کو ’ ڈریم ہوم ‘ مل گیا ہے ، گھر کی تزین و آرائش کا کام اداکارہ کی خواہشات کے مطابق جاری ہے ، انہوں نے بنگلے کیلئے کچھ رقم پیشگی طور پر ادا کر دی ہے لیکن ابھی دستاویزی کام باقی ہے اور وہ لاک ڈاؤن کے کھلنے کے بعد مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close