انٹرٹینمنٹ

اننیا پانڈے کے موبائل سے حذف شدہ ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو اداکارہ اننیا پانڈے کے الیکٹرانک آلات سے کچھ حذف شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے کے الیکٹرانک آلات جو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔ ان الیکٹرانک آلات میں اداکارہ کے دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایجنسی کو شک ہے کہ موبائل چیٹس، تصاویر اور وائس نوٹس سمیت چیٹس کے کئی حصّے ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اننیا کی آریان خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹس سامنے آنے پرکیس میں تحقیقات کے دوران کچھ مشکوک مالی لین دین بھی سامنے آئی ہے۔

اداکارہ سے آریان خان کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کے سلسلے میں اورکچھ مشکوک مالی لین دین پر بھی گزشتہ روز پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close