انٹرٹینمنٹ

اداکارہ بشریٰ انصاری اومی کرون سے صحت یاب

 اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ویرئنٹ اومی کرون سے جلد صحتیاب ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انہوں نے منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کرنے  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بیماری کی حالت میں منیٰ طارق کی شادی میں شرکت کرکے دوسرے افراد کے لیے مسئلہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بدترین زکام کے باعث منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close