انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار عدنان صدیقی کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والے عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں وہ بات صارفین کے ساتھ شیئر کی جو اُنہوں نے کہیں پڑھی تھی۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ نہیں سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔‘

واضح رہے کہ عدنان صدیقی اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے پیغامات جاری کرتے نظر آتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close