Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کا دعویٰ: تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری ہو گئی

اسلام آباد : اپوزیشن کی حکومتی اتحادیوں کے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری ہو گئی

کیمٹی نے حکومتی اتحادیوں کے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری ہونے پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بنائی گئی اپوزیشن کی کمیٹی نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مسلم لیگ ن، پیپلز پارثی اور جے یو آئی سے حکومتی ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے غور کیا۔

کیمٹی نے حکومتی اتحادیوں کے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رواں ہفتے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی موشن دینے کی سفارش کر دی۔

کمیٹی نے اپنی ابتدائی سفارشات سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو پیش کر دیں۔

کمیٹی فوری نئے انتخابات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا نہ کرسکی۔ نئے انتخابات کا فیصلہ قائدین پر چھوڑ دیا گیا، مزید مشاورت کے لیے تینوں قائدین جلد ملاقات کریں گے۔

کیمٹی میں ن لیگ سے خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق، پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر، جے یو آئی سے کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close