Featuredدنیاکھیل و ثقافت

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد بھگدڑ اور ہنگامہ آرائی ، 174ہلاکتیں

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد بھگدڑ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 174 ہو گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ میچ میں ایک ٹیم کی شکست کے بعد اس کے سپورٹر میدان میں آ گئے ، پہلے تماشائیوں کو واپس اسٹینڈز میں بھیجنے کی کوشش کی گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران 2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد  پولیس کو آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔

پولیس کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کا واقعے سے متعلق مزید کہنا ہے کہ دم گھٹنے اور بھگدڑ کے دوران روندے جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس چیف کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت بگڑ رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close