Featuredدنیا

فیٹف نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی پاداش میں روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایف اے ٹی ایف کے چیئرمین ٹی راجہ کمار نے روس کی یوکرین پر فوج کشی کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

راجہ کمار کا کہنا تھا کہ روس کو نہ صرف موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے بلکہ علاقائی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کرنے پر بھی عائد کردی۔

فیٹف کے چیئرمین نے کہا کہ جون میں روس کے ادارے میں قائدانہ کردار کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اس کے باجود یوکرین میں فوج کشی جاری رہی جس پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔

راجہ کمار  کا کہنا تھا کہ روس کی یوکرین میں کارروائیاں FATF کے اُن بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں جن کا مقصد مالیاتی نظام کی سلامتی، حفاظت اور سالمیت کو فروغ دینا ہے۔

FATF یوکرین جنگ میں روس کی کارروائی کی نگرانی جاری رکھے گی اور ہر اجلاس میں روس کے اقدمات کی روشنی میں ان پابندیوں کو ہٹانے یا ان میں ترمیم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثناء فیٹف نے میانمار کی فوجی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close