Featuredپنجاب

چوروں کو خوش کرنے کیلئے ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا گیا

پیپلزپارٹی دھاندلی، ریاستی مشینری کے بغیر ایک الیکشن نہیں جیت سکتی

کامونکی: چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے لگا ہوں

حقیقی آزادی لانگ مارچ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامونکی کے باشعور شہریوں میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جی ٹی روڈپر لوگ ہمارا انتظار کررہے ہیں، میں صدف نعیم کے گھر گیا اور ان کے لیے فاتحہ کی، اللہ سے دعا ہے کہ صدف کے بچوں اور گھر والوں کو صبر دے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنون اتنا ہے کہ ہم ایک دن میں 12 کلو میٹر سے زیادہ سفر نہیں کرسکتے، مجھے پتہ ہے امپورٹڈ حکومت کوریج بند کررہی ہے، یہ انقلاب کو اسلام آباد بڑھتے دیکھ کر کوریج بند کررہے ہیں، سب کو سوشل میڈیا پر نظر آرہا ہے انقلاب کتنی تیزی سے اسلام آباد جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان میں تم سے مخاطب ہوں، تم سے بڑا دو نمبر آدمی کبھی الیکشن کمیشن میں نہیں بیٹھا، یہ بدنیت آدمی ن لیگ شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے، اس بدنیت کو پیچھے سے بھی ہدایات آرہی ہیں، چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے لگا ہوں، الیکشن کمیشن نے مجھے نااہل قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوروں کو خوش کرنے کیلئے ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا گیا، ایک بھی غیر قانونی کام کیا تو عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرونگا خود چھوڑ دونگا، میری دیانتداری پر سوال اٹھایا اس لیے سکندر سلطان پر ہرجانہ کرونگا، سکندر سلطان کو عدالت میں کھڑا کرکے ہرجانہ لوں گا اور وہ شوکت خانم میں دونگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرم کے پی میں الیکشن مہم نہیں کی، کرم میں چوروں کا ٹولہ میرے خلاف لڑ رہا تھا، کرم کے لوگوں نے دگنی لیڈ سے پھینٹا لگایا ہے، کبھی دنیا کی تاریخ میں سنا کوئی اکیلا 8 حلقوں سے کھڑا ہوکر 7 جیت گیا، 8 میں سے 7 حلقوں پر الیکشن جیتا یہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے، پیپلزپارٹی دھاندلی، ریاستی مشینری کے بغیر ایک الیکشن نہیں جیت سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی عزت تب ہوتی ہے جب قوم اداروں کی عزت کرتی ہے، ادارے اس وقت مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو، ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8،9 دن لگیں گے، سارے پارکستان سے اسلام آباد کی طرف قافلے نکلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close