Featuredاسلام آباد

لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے عمران خان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش

لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے قافلے کی 1 گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سوشل میڈیا پر ویڈیو دکھاتے ہوئے بے قابو ہوئی۔ عمران خان کے قافلے کے ساتھ اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی سکھیکی سروس ایریا کے قریب الٹ گئی۔

واضح رہےعمران خان عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ہیں۔

آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیےعمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close