Featuredسندھ

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کے قریب پیزا شاپ پر ڈکیتی

کراچی: آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع سینٹرل پولیس آفس کے قریب پیزا شاپ پر ڈکیتی کی واردات۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران ملزم پیزا شاپ کے عملے سے موبائل فون چھین کر ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس ملزم اکیلا ہی دکان کے اندرآتا ہے اور جائزہ لیتا ہے۔ اس دوران تسلی کرنے کے بعد ملزم پیزا شاپ کے عملے کو اسلحہ کے زور پر ایک جگہ اکھٹا کرتا ہے۔

ملزم دکان میں موجود افراد سے موبائل فونز اور رقم چھین لیتا ہے۔ بعد ازاں ملزم پیزا شاپ کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔
واضح رہے کہ پیزا شاپ میں ڈکیتی کی واردات جمعے کی شب ساڑھے 10 بجے پیش آئی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close