Featuredسندھ

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

کراچی: نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے 97 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے 97 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ جن میں کلفٹن، ایئرپورٹ، سکھن، پاپوش، بلدیہ ٹاؤن، ڈیفنس ، ساحل، بوٹ بیسن، سائٹ بی، فیئریئر، کلری تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

تبادلوں کے بعد شہر بھر میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں شروع کردی گئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ سب انسپکٹر شاہ فیصل ایس ایچ او اقبال مارکیٹ جبکہ شاہد تاج کو ایس ایچ او گلشن معمار تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امجد کیانی ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن جبکہ ناظم راؤ کو منگھوپیر تھانے میں تبادلہ کردیا گیا ہے، سب انسپکٹر انصر احمد ایس ایچ او مومن آباد ، شکیل رند ایس ایچ او پاکستان بازار کے فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر عمران آفریدی کا تبادلہ پیرآباد کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close