Featuredبلوچستان

بلوچستان :ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکہ 45 افراد شہید، 70 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے۔جس میں 40افراد شہید اور 70 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرا امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ضلعی انتظامیہ مستونگ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ڈی ایس پی جلوس انتظامات دیکھ رہے تھے۔

دھماکے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ،زخمیوں استپال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے دھماکا ہوا۔

ایس ایچ او سٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش ہے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکا جلوس سیکیورٹی پر مامورڈی ایس پی نوازگشکوری کی گاڑی پر ہوا۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اےاورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔شہداءکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔کوئٹہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے ٹویٹ میں خون کےعطیات کی اپیل کردی۔انکا کہنا ہےکہ غیر ملکی قوتیں بلوچستان میں مذہبی رواداری، امن تباہ کرنا چاہتی ہیں مستونگ دھماکےسےمتعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں شیئرکروں گا۔

صدرمملکت عارف علوی نے مستونگ دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا ہے۔صدرنےجاں بحق افرادکی مغفرت،زخمیوں کی صحت یابی کےلیےدعا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے مستونگ دھماکےکی شدیدمذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ حکومت ملک سےدہشتگردی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ قیمتی جانی نقصان پر افسوس،لواحقین سےتعزیت،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئےدعا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں بےگناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھامستونگ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن پاکستان میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، قوم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،سندھ حکومت غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے

یاد رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close