Featuredاسلام آباد

کےالیکڑک کے لائسنس کی تجدید کے معاملے پر صارفین، صنعتکاروں و کاروباری تنظیموں کی مخالفت

کےالیکٹرک صارفین نے اپنی تجاویز میں کہا کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکڑک کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی تقسیم و فراہمی کیلئے نئے لائسنس کے معاملے میں کےالیکڑک صارفین، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔

کےالیکٹرک صارفین نے اپنی تجاویز نیپرا کو جمع کرادیں، اتھارٹی 28 نومبر کو کےالیکٹرک لائسنس تجدید سے متعلق کےالیکٹرک درخواست کی سماعت کرے گا۔

کےالیکٹرک صارفین نے اپنی تجاویز میں کہا کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے بھی کےالیکڑک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔

آباد نے اپنی تجویز میں کہا کہ طویل عرصے سے کےالیکڑک کی نااہلی اور خراب کارکردگی برداشت کر رہے ہیں۔ زیادہ بہتر ڈسکوز کو کراچی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے بھی اس کی مخالت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک سے زیادہ کمپنیوں کو بجلی کا لائسنس دیا جائے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایک سے زیادہ کمپنیاں ہونے سے صارفین کے پاس زیادہ بہتر مواقع ہوں گے۔

لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ کےالیکڑک کی درخواست کا نیپرا گہرائی سے جائزہ لے۔

ڈیلیور کراچی فورم نے کہا کہ کےالیکڑک صارفین کی اکثریت نئی کمپنیوں کو لائسنس دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے شعبے میں مسابقت کی اجازت دینے سے سروس بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواست پر اسٹیک ہولڈرز سے پہلے ہی رائے طلب کر رکھی تھی۔

کےالیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close