Featuredدنیا

یمن پر حملوں کے ذمہ داروں کو بھر پور سزا دی جائے گی : حوثی

حملوں کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے

صنعا: امریکا کے یمن پر تازہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت 30 مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح کیے گئے حملے گزشتہ روز کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہیں۔

حملوں میں حوثیوں کے ریڈار اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب حوثیوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن پر حملوں کے ذمہ داروں کو بھرپور سزا دی جائے گی۔ حملوں کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ہزاروں یمنی صنعا کی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری طورپر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close