Featuredپنجاب

احسن اقبال نے سائفر کیس میں عمران خان کی سزا کم قرار دے دی

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سنائی جانے والی سزا کم قرار دے دی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 ، 10 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔

منگل کے روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سنائی۔

خصوصی عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو جرم کیا اس کے مطابق کم سزا سنائی گئی ، سائفر کیس میں سزا زیادہ سنگین ہوسکتی تھی ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاملے پر اپنی حرکات سے خود اپنے خلاف ایف آئی آر کٹوائی تھی، انہوں نے اہم حساس معاملے پر کھیلنے کی کوشش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close