Featuredاسلام آباد

عام انتخابات 2024ء میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔

ملک کے زیادہ تر حلقوں کے اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل بروقت 8 بجے شروع ہوگیا تاہم بعض اسٹیشنز میں پولنگ بروقت شروع نہ ہوئی اور تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلاول بھٹو، بیرسٹر گوہر، حافظ نعیم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close