Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسنا شروع

کراچی: آج  شہر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔

کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات کے سبب مطلع صبح ہی سے جزوی ابر آلود ہے اور بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، صدر، کراچی ائرپورٹ، کلفٹن، گلشن معمار   سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم اس وقت اپنی پوری شدت کے ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش برسا رہا ہے اور آہستہ آہستہ یہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ 11-12 بجے کے دوران یہ شہر قائد پر اثر انداز ہوگا اور بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور دوپہر سے لے کر شام/رات تک اس سسٹم کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش متوقع ہے اور اس دوران گرج چمک کی شدت بھی زیادہ ہوگی۔

شہر میں بلوچ کالونی سمیت دیگر کچھ علاقوں کی سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار پھسل کر گرنے سے زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیل کی پیشگوئی کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کردی ہے جب کہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close