لاہور: پراپرٹی لیکس کی روشنی میں اہم سیاسی شخصیات کےکاغذات نامزدگی اور اثاثوں کے ڈیکلریشن کی دوبارہ اسکروٹنی کروائیں۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے چیف الیکشن کمشنر کولکھے خط میں کہا ہے کہ اگر سیاستدانوں نے وہ اثاثے ظاہر نہیں کئے جو پراپرٹی لیکس میں سامنے آئے ہیں تو وہ آئین کے آرٹیکل 62(1)کے تحت نااہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔
کنور دلشاد نے کہا ہے کہ پراپرٹی لیکس کی روشنی میں اہم سیاسی شخصیات کےکاغذات نامزدگی اور اثاثوں کے ڈیکلریشن کی دوبارہ اسکروٹنی کروائیں۔