Featuredپنجاب

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 18مئی کو ہونے والے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس18مئی کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا، مسلم لیگ ن کےانتخابی ڈھانچے میں صدرکےسواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں صرف پارٹی صدرکےعہدے پرانتخاب ہوگا۔

اجلاس سےنوازشریف،وزیراعظم شہبازشریف اورجنرل سیکرٹری احسن اقبال خطاب کریں گے، اجلاس میں نئے قائم مقام صدر کے نام اور پارٹی صدراتی انتخاب کی منظوری دی جائے گی، صدراتی انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کےنام کااعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close