Featuredدنیا

فیس بک کا نام تبدیل ہونے پر اسرائیل میں ہنگامہ

مارک زکر برگ نے سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام فیس بک سے تبدیل کرکے "میٹا” (META) رکھ دیا گیا ہے

تاہم، کمپنی کا نام "میٹا” کیا ہوا کہ اسرائیل میں ایک ہل چل سی مچ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے دنیا پر انکشاف کیا کہ "میٹا” اسرائیل میں بولے جانے والی عبرانی (Hebrew) زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب

ہے "موت”۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے "FacebookDead” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ، عبرانی زبان بولنے والے افراد کو ہنسنے کا ایک اچھا موقع مل گیا ہے۔

ایک اور صارف نے طنز کیا کہ ‘لگتا ہے کسی نے اپنی برانڈنگ اور ترجمہ کی تحقیق نہیں کی۔’

یہ بھی پڑ ھیں : فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر

جبکہ ایک صارف نے تو "میٹا” کا لوگو چوری شدہ قرار دیدیا۔
میٹاورس کیا ہے۔۔۔؟
مارک زکربرگ نے میٹاورس کو ایک "ورچوئل کائنات” قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جا سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close