Featuredاسلام آباد

کورونا کےد وران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا، بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے

اسلام آباد: یہ کہتے ہیں ہماری حکومت نااہل ہے، اسی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کےد وران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا، کورونا کے دوران بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں ہماری حکومت نااہل ہے، اسی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا، حکومت نے بے روزگاری سے بچایا، کورونا سے بچایا، معیشت کو بچایا۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ آگے بڑھ چکا ہوتا لیکن جو بن رہا تھا اس میں کرپشن تھی، کرپشن کی وجہ سے رنگ روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، رنگ روڈ کے منصوبے میں تبدیلی کی گئی تھی، جسے ہم نے ٹھیک کردیا ہے۔ کوشش ہے کہ مدینہ کی ریاست لوگوں کے دلوں میں آجائے، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے بہترین ماڈل تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتیں لگانے کیلئے سرکاری زمینیں لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرنے میں وقت لگتا ہے، ملک میں انصاف نہیں ہوتا اس کی بڑی وجہ کرپشن ہے، یہاں مافیا بنے ہوئے ہیں جو قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتے، یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کےد وران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا، کورونا کے دوران بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے، ہم نے جو کورونا کے دوران فیصلے کیے آج انگلینڈ وہ فیصلے کررہا ہے، لاک ڈاؤن لگا دیتا تو ملک کے حالات خراب ہوجاتے ہیں، مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹس اور ٹیکس پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہیں، ماضی میں ایکسپورٹس میں اضافے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی، یہ کہتے ہیں ہماری حکومت نااہل ہے، اسی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا، پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، ماضی میں لوگ ایف بی آر پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے اس لئے ہمارے ملک میں ٹیکس کلچر فروغ نہیں پا سکا، ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ماضی میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر خرچ نہیں ہوتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے، ہیلتھ انشورنس کے ذریعے10لاکھ روپے تک مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close